• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی میں مزاحمتی ٹھکانوں پر فضائی حملے

پیر 12-10-2015
in غزہ
0
Gaza Aircraft Attack
0
SHARES
2
VIEWS

قابض صہیونی فوجیوں نے ہفتے کے روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مزاحمت کاروں کے مراکز پر متعدد فضائی حملے کیے ہیں تاہم ان میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔

رپورٹ کے نامہ نگار نے بتایا کہ صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ایک کمپائونڈ پر دو میزائل حملے کیے ہیں۔ میزائل حملے میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے غزہ شہر میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں اور مکان سے دھوئیں کے سیاہ بادل بھی فضاء میں بلند ہوتے دیکھے گئے ہیں۔ تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔

اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کی فضاء میں نچلی پروازوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے باعث شہریوں میں سخت خوف وہراس پایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے تازہ حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب ہفتے کی شام صہیونی فوج کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ غزہ سے جنوبی فلسطین کے علاقے عسقلان میں ایک راکٹ داغا گیا تھا جسے اسرائیل کے خود کار نظام "آئرن ڈوم” نے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.