اسرائیلی جنگی طیاروں نے رفح کے مشرق میں کرم ابو معمر میں زرعی زمینوں پر کم ازکم دو میزائل فائر کیے۔
قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات غزہ سے حماس نے اسرائیل میں اشکول صیہونی بستی پر راکٹ حملے کئے تھے، راکٹوں کواسرائیلی اینٹی میزائل بیٹریوں نے فضاء میں کامیابی سے دفاع کیا، حماس کی جانب سے کئے جانے والے اس راکٹ حملے کے بعد اسرائیلی ڈرون نے پہلے غزہ کے مشرقی علاقے میں حماس کے ٹھکانےکو نشانہ بنایا اس کے بعد ایف سولہ طیارے سے میزائل داغے گئے۔
خوش قسمتی سے اسرائیلی فضائی حملوں میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں تاہم زرعی زمین پر موجود فصل اور انفرااسٹریکچر کو تقصان ہوا۔