• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیلی بمبار طیاروں کی شمالی غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری

پیر 18-12-2017
in غزہ
0
0Pala9558
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے پیر کو علی الصباح شمالی غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل پر کئے جانے والے راکٹ حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔ بیان میں دعوی کیا گیا ہے لڑاکا طیاروں کے حملے میں حماس کے تین ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ غزہ کی وازرت صحت نے حملوں کے بعد ابھی تک شہید یا زخمیوں سے متعلق کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔

اتوار کی شب غزہ سے دو راکٹ فائر کئے گئے جن میں ایک اسرائیلی علاقے میں سرحدی کے قریب گرا جبکہ دوسرا راکٹ اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکا۔

گذشتہ روز حماس کی جانب سے داغے والے راکٹوں کے بعد تین دن سے موجود امن کی وہ فضا ختم ہو گئی ہے جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چھ دسمبر کو القدس الشریف کو اسرائیلی دارلحکومت قرار دینے کے اعلان کے بعد فلسطینیوں سمیت دنیا بھر میں غم وغصے کی لہر کی صورت میں سامنے آئے تھی۔ ٹرمپ کے اعلان القدس کے بعد سے فلسطینی اور عسکریت پسند گروہ اسرائیلی علاقوں پر مارٹر گولے اور راکٹ فائر کر کے اپنے غم وغصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

امریکی صدر کے القدس کو اسرائیلی صدر مقام قرار دیئے جانے کے بعد سے فلسطین کے طول وعرض میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں اور اسرائیلی فوج سے جھڑلوں میں کم سے کم چھ افراد شہید ہو گئے تھے۔ اسرائیلی طیاروں کیی غزہ پر بمباری میں ابتک دو فلسطینی شہید ہونے کی اطلاع ہے۔

غزہ سے اسرائیلی علاقوں پر راکٹ حملے نستبا غیر معروف چھوٹی مزاحمتی تنظیمیں کرتی ہیں تاہم اسرائیل ان کی ذمہ داری ہمیشہ حماس پر عائد کرتا ہے۔ پیر کے روز جاری کردہ اسرائیلی عسکری بیان میں حماس کو غزہ سے کئے جانے والے معاندانہ راکٹ حملوں کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

ادھر اسرائیلی بحریہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے داغے گئے راکٹ عسقلان کے علاقے میں گرے جس کے بعد غزہ میں مزاحمت کاروں کے مراکز پر حملے کیے گئے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی بمبار طیاروں کی شمالی غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.