مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہودی فوجیوں نے شمالی غزہ میں سوڈانیہ سمندری حدود میں فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر فلسطینی شہریوں کی متعدد کشتیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی بحریہ نے فلسطینی ماہی گیروں پرجمعرات کو علی الصباح مشین گنوں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم دو فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جبکہ تین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ زخمی ماہی گیروں کی شناخت عید محسن بکر اور زیاد فہد بکر کے ناموں سے کی گئی ہے۔
اسرائیلی فوجیوں نے اسی علاقے میں ایک دوسری کشتی کا تعاقب کر کے اس میں سوار تین فلسطینی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین