• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیل کے مزید دسیوں فوجیوں کا غزہ جنگ میں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کا اعتراف

منگل 12-05-2015
in غزہ
0
plf israel-confess
0
SHARES
1
VIEWS

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے پچھلے سال جولائی اور اگست کے دوران غزہ کی پٹی پر مسلط  کی گئی جنگ کے دوران انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ جنگ کے دوران انہوں نے اعلیٰ حکام کے حکم کے تحت دسیوں بے گناہ فلسطینیوں کو قتل کیا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 2 نے 111 اسرائیلی فوجیوں کے تاثرات نشر کیے ہیں  جنہوں نے غزہ جنگ میں شمولیت کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ کے دوران وہ عام شہریوں کو بھی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔
ایک فوجی اہلکار کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران ہم نے جو کچھ فلسطینیوں کے خلاف کیا ہے وہ جنگی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ کیونکہ ہم دوران جنگ نہتے شہریوں کو بھی بلا تفریق نشانہ بناتے رہے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ایک فرسٹ سارجنٹ کا کہنا ہے کہ مجھےایک رہائشی پلازے کے قریب 50 کلو گرام دھماکہ خیز مواد کے ساتھ بھیجا گیا۔ مجھے یقین تھ کہ میں خود بھی واپس نہیں آسکوں گا۔ میں‌ نے اطمینان سے دھماکہ خیز مواد نصب کیا اور آگیا، کچھ دیر کے بعد وہ دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے مارے گئے۔
پیادہ فوج کے ایک دوسرے اہلکار نے کہا کہ مجھے عسکری قیادت کی جانب سے مبہم قسم کی ہدایات دی گئی تھیں۔ ہمارے ساتھ مال مویشی کو بھی خطرناک دشمن کی طرح نشانہ بناتے۔ حتیٰ کہ ہم نے مرغیوں تک کو زندہ نہیں چھوڑا۔ میں جہاں چھپا بیٹھا تھا وہاں قریب ہی ایک مکان سے ایک نوجوان لڑکی باہر نکلی۔ میں نے دیکھتے ہی اس پر گولیاں چلانا شروع کردیں اور اسے وہیں قتل کردیا۔
گولانی بریگیڈ کے ایک دوسرے اہلکار کا کہنا تھا کہ ہمیں فلسطینی شہریوں کے مکاناوں پر ھاون راکٹ اندھا دھن طریقے سے داغنے کا حکم دیا گیا تھا۔ ہاون راکٹ  حملوں میں ہم نے دسیوں فلسطینیوں کو قتل کیا۔ اس نے کہا کہ پیدل چلتے ہوئے ہمارے راستے میں ایک غیرمسلح فلسطینیوں‌کا گروپ سامنے آیا۔ یہ لوگ بمباری سے متاثرہ تھے اور کسی محفظ ٹھکانے کی تلاش میں تھے۔ ہم نےانہیں بھی گولیوں سے بھون ڈالا تھا۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے ایک سال قبل غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران 2323 فلسطینیوں کو شہید اور 11 ہزار سے زائد کو زخمی کردیا تھا۔ شہید اور زخمی ہونے والوں کی اکثریت عام شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں پر مشتمل تھی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.