(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی فوج داری عدالت کے حکم پر صہیونی دشمن کے لیے جاسوسی میں قصور وار قرار دیے گئے تین مجرموں کی سزائے موت پرعمل درآمد کا حکم دیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فوجداری عدالت کی جانب سے تین میں سے دو ملزمان 57 سالہ (ن، ا) اور خان یونس کے 67 سالہ (ر،ع) کو گلے میں پھندا ڈال کرموت سے دوچار کرنے جب کہ 78 سالہ مجرم کو گولی مار کر ہلاک کرنے کی سزا کا حکم دیا۔دو ملزمان 81 سالہ [م، ا] کو 17 سال قید اور 67 سالہ (ن، ا) کو 20 سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ دونوں غزہ کے جنوبی قصبے رفح سے تعلق رکھتے ہیں۔ رواں سال غزہ وزرات داخلہ نے صہیونی ریاست کے لیے مخبری کے جرم میں تین مجرموں کو پھانسی دے دی تھی۔