• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیل نے غزہ کیلئے آنے والا امدادی بحری جہاز لوٹ لیا، رضاکار یرغمال

جمعرات 06-10-2016
in غزہ
0
0Pala4605
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی بحریہ نے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے لیے امدادی امدادی سامان لے کر آنے والے خواتین کے امدادی قافلے’زیتونہ‘ پر شب خون مارتے ہوئے اس پرقبضہ کر لیا ہے اور جہاز پرسوار اس کے عملے اور خواتین امدادی کارکنوں کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رات گئے صہیونی بحریہ نے کھلے سمندرمیں غزہ کی طرف گامزن امدادی جہاز’زیتونہ‘ کا محاصرہ کیا۔ امدادی جہاز کو گھیرے میں لینے کے بعد اس میں سوار تمام خواتین سماجی اور سیاسی کارکنوں کر حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ جہاز کو بھی کسی نامعلوم مقام کی طرف لے جایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کے لیے بین الاقوامی خواتین سماجی کارکنوں کی مساعی سے دو امدادی قافلے ’الزیتونہ‘ اور ’امل‘ غزہ کی طرف روانہ کیے گئے تھے۔ ان دونوں جہازوں پر 15 خواتین سوار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رات گئے اسرائیلی بحریہ نے امدادی جہاز الزیتونہ پر شب خون مارا اور جہاز کا سامان لوٹنے کے بعد امدادی جہاز اور اس پرسوار امدادی کارکنوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ان میں کئی عالمی شہرت یافتہ امن کارکنان اور نوبل انعام یافتہ خواتین بھی شامل ہیں

دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں اور فلسطینی سیاسی اور مذہبی حلقوں نے صہیونی بحریک کے اقدام کو بحری قذاقی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے صہیونی فوج کے اقدام کو بحری دہشت گردی اور بحری قذاقی قرار دیا ہے۔

حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں الزیتونہ امدادی قافلے پر اسرائیلی فوج کے شب خون کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امدادی کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنے اور امدادی سامان غزہ تک پہنچانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

عالمی مہم برائے انسداد معاشی ناکہ بندی کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بھی امدادی جہاز پر اسرائیلی فوج کے حملے کو بحری قذاقی اور منظم ریاستی دہشت گردی قرار دیا گیا ہے۔

عوامی محاذ کی جانب سے اپنے رد عمل میں کہا گیا ہے کہ امدادی جہاز پر اسرائیلی فوج کی جارحیت سے عالمی برادری کو پیغام پہنچ گیا ہے کہ صہیونی ریاست ایک سازش کے تحت غزہ کی پٹی کے لاکھوں لوگوں کو محاصرے سے دوچارکرنا چاہتی ہے۔ فلسطینی سیاسی جماعتوں نے آج جمعرات کو ملک کے طول عرض میں امدادی جہاز پراسرائیلی قبضے کے خلاف منظم احتجاج کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل نے غزہ کیلئے آنے والا امدادی بحری جہاز لوٹ لیا، رضاکار یرغمال
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.