• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیل: فلوٹیلا کے یرغمالی کارکنان کو بجلی کے جھٹکے لگائے جانے کا انکشاف

جمعرات 02-07-2015
in غزہ
0
plf eclectric-shocks
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے ایک عبرانی ٹی وی نے غزہ کی پٹی کے لیے امدادی سامان لے کر آنے والے بحری جہاز "فریڈ٘ م فلوٹیلا 3 ” میں شامل سویڈش جہاز”میرین” کو کھلے سمندر میں روکے جانے کے وقت اسرائیلی فوجیوں کا امدادی کارکنوں پر وحشیانہ تشدد کا انکشاف کیا ہے اور بتایا ہے کہ صہیونی فوجی یرغمال بنائے گئے امدادی کارکنوں سے تفتیش کے دوران انہیں بجلی کے جھٹکے لگاتے رہے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عبرانی ٹی وی نے سوموار کے روز فریڈم فلوٹیلا میں شامل جہاز”میرین” پراسرائیلی فوج کے کھلے سمندر میں حملے کے مناظر کھائے ہیں۔ ان مناظر میں صہیونی فوجیوں کو جہاز پرچڑھتے، اہم رہ نمائوں سے مذاکرات کرتے اور عام امدادی کارکنوں پرتشدد کرتے دکھایا گیا ہے۔

فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ صہیونی بحریہ کے اہلکار بحری جہاز پرسوار ہونے کے بعد اسرائیل کے عرب رکن پارلیمنٹ باسل عطاس کے پاس گئے ان سے مذاکرات کیے۔ اس دوران صہیونی فوجیوں کو سابق تیونسی صدر ڈاکٹر منصف المزوقی کے ساتھ بھی ایک تیسرے فریق کے ذریعے بات چیت کرتے دکھایا گیا ہے۔ تاہم فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ جہاز میں گھسنے کے بعد قابض فوج نہایت وحشیانہ انداز میں امدادی کارکنوں پر تشدد کررہے ہیں۔

عبرانی ٹی وی نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے "میرین” پراس وقت حملہ کیا جب جہاز غزہ کی پٹی کے ساحل سے 180 کلو میٹرکی مسافت پر مصر کی بور سعید اور العریش بندرگاہوں کے درمیان تھا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے "فلوٹیلا” کے کارکنوں کو وارننگ دی تھی کہ وہ غزہ کی طرف نہ بڑھیں لیکن ان کی وارننگ کی پرواہ نہیں کی گئی۔ اس کے باوجود فوج نے بغیرکسی قسم کے تشدد کے جہاز پرکنٹرول حاصل کرلیا اور بعد ازاں اسے اشدود بندرگاہ لے جایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی بحریہ نے سوموار کے روز غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کے لیے آنے والے امدادی جہاز” فریڈ٘م فلوٹیلا 3 ” میں شامل سویڈن کے "میرین” نامی جہاز پرکھلے سمندر میں حملہ کیا تھا۔ صہیونی فوجی جہازاور اس میں سوار تمام امدادی کارکنوں کو یرغمال بنانے کے بعد اشدود بندرگاہ لے گئے تھے۔ ان میں تیونس کے سابق صدر ڈاکٹر منصف المرزوقی، اسرائیلی پارلیمنٹ کے ایک عرب رکن باسل عطاس اور کئی اہم شخصیات سوار تھیں۔ انہیں رہا کردیا گیا ہے تاکہ بعض امدادی کارکن ابھی تک اسرائیلی فوج کی حراست میں ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.