• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

آرمی چیف غزہ جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، اسرائیلی وزراء برس پڑے

جمعہ 22-08-2014
in غزہ
0
plf chief
0
SHARES
8
VIEWS

اسرائیلی حکومت میں شامل وزراء نے اپنے آرمی چیف جنرل بینی گانٹز کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل گانٹز غزہ کی پٹی پر جاری جنگ کو بغیر کسی قیمت کے ختم کرنا چاہتے ہیں
اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 10 کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز کابینہ کی  سیاسی و سیکیورٹی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں کئی وزراء اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزراء نے آرمی چیف جنرل بینی گانٹز کےخلاف سخت لب ولہجہ اختیار کرتے ہوئے ان پر الزام عاید کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی  مزاحمت کاروں کے خلاف جاری جنگ کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

وزراء کا کہنا تھا کہ آرمی چیف ایک ایسے وقت میں غزہ کی پٹی میں جاری آپریشن ختم کر رہے ہیں جب  فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے یہودی کالونیوں ‌کو درپیش خطرات نہ صرف کم نہیں ہوئے بلکہ فلسطینی راکٹ حملوں میں پہلے سے کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ ایسے میں غزہ کی پٹی کی جنگ ختم کرنے کی باتیں شکست کی علامت ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے سربراہ جنرل بینی گانٹز نے کہا تھا کہ غزہ کی پٹی میں فوج نے بعض اہم اہداف پورے کر لیے ہیں تاہم راکٹ حملوں کی روک تھام کے لیے مزید بھی کارروائی جاری رہے گی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اب جنگ کے اختتام کی طرف بڑھنا چاہیے۔

اجلاس میں ‌اسرائیلی وزراء‌ کا کہنا تھا کہ ہم نے فوجی قیادت کی جانب سے سنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں حماس کے نیٹ ورک کو کاری ضرب لگا دی گئی ہے جس کے بعد اب جنگ کو ختم کر دینا چاہیے۔ حالانکہ غزہ کی پٹی میں حماس کے انفرااسٹرکچر کو کوئی خاطر خواہ نقصان نہیں پہنچایا جا سکا  ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.