(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صیہونی دشمن نے غزہ کی کی بالادستی اور استحکام کو تباہ کرنے کی کوشش کی مگر مزاحمت کاروں اور غزہ کے عوام کے عزم نے دشمن کوغزہ سے نکل جانے پرمجبور کیا۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ سے غاصب صہیونی دشمن اسرئیل کو ذلت کے ساتھ شکست دیکر نکلنے پر مجبور کرنے کی 17 ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کردہ بیان میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی سے آخری اسرائیلی فوجی کا انخلاء ایک عظیم فتح ہے جو فلسطینی عوام کی عظیم قربانیوں اور ان کی مزاحمت کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مقبوضہ مغربی کنارے میں جھڑپیں جاری 2، اسرائیلیوں سمیت درجنوں فلسطینی زخمی
حماس کا کہنا ہے کہ دشمن نے غزہ کی پٹی کی بالادستی اور استحکام کو تباہ کرنے کی کوشش کی مگر مزاحمت کاروں کے جذبے اور غزہ کے عوام کے عزم نے دشمن کوغزہ سے نکل جانے پرمجبور کیا۔ فلسطینی قوم نے صہیونی دشمن کو غزہ پر بالادستی قائم کرنے کی اجازت نہیں دی۔
حماس کا کہنا ہے کہ قابض ریاست غزہ سمیت پورے فلسطین کو اپنے نو آبادیاتی نظام میں لانے کی سازش کررہی تھی مگر فلسطینیوں نے دشمن کی تمام چالاکیوں کا پوری قوت اور اتحاد کے ساتھ مقابلہ کرکےدشمن کو شکست فاش دی۔
غزہ سے اسرائیلی فوج کےشکست آمیز انخلا پر بات کرتے ہوئے حماس نے کہا کہ دشمن اب بھی غزہ کو نہتا اور اس کے عوام کو دنیا سے الگ تھلگ کرنا چاہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دشمن نے غزہ کی پٹی کی لاکھوں عوام کی کئی سال سے زمینی، فضائی اور بحری ناکہ بندی کررکھی ہے۔