مقبوضہ بیت المقدس میں فرانسیسی قونصلر ڈیسا جنیکس نے غزہ کے محصور فلسطینیوں کی حالت زار کا مشاہدہ کرنے اور خاص طور پر اسرائیلی جارحیت کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ روز غزہ کی پٹی کا دورہ کیا-
فریڈرک اور ان کے وفد میں شامل دیگر افراد نے غزہ میں سنگین امراض کا شکار فلسطینیوں کے ہسپتال کا دورہ کیا اور اس موقع پر عملے کو یقین دہانی کرائی کہ فرانس غزہ کے لوگوں کو فراموش نہیں کرے گا- غزہ طبی مرکز کے ڈائریکٹر عبدالہادی ابوخوسا نے فلسطینیوں کی امداد سے متعلق فرانسیسی حکومت کے مؤقف کو سراہا اور طبی مرکز کے سربراہ ڈاکٹر مصطفی البرغوثی کو میڈل دینے پر فرانسیسی صدر کا شکریہ ادا کیا- اس موقع پر فرانسیسی قونصلر کو غزہ کے لوگوں کی مشکلات اور محاصرے کے باعث طبی سہولیات کی عدم دستیابی سے متعلق آگاہ کیا گیا-