فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت کے باجود صہیونی سیاست دان حکومت کو اس جنگ میں بری طرح ناکام ٹھہرا رہے ہیں۔ اسرائیلی کنیسٹ میں شامل جماعت "لیبر پارٹی” کے رکن نحمان یچائی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ بنجمن نیتن یاھو کی حکومت غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ جنگ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔
اخبار "معاریف” کے مطابق ایک بیان میں اسرائیلی رکن کنیسٹ کا کہنا تھا کہ یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ نیتن یاھو کی حکومت کے پاس اسرائیل کو فلسطینی راکٹ حملوں سے محفوظ بنانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ پورا جنوبی اسرائیل فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹ حملوں کی زد میں ہے مگر صہیونی فوج راکٹوں کی روک تھام میں بری طرح ناکام رہی ہے۔
نحمان یچائی کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی سے متصل علاقے فلسطینی راکٹ حملوں کے باعث سخت خوف کا شکار ہیں جبکہ فوج غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں کی طاقت کچلنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے فلسطینی راکٹ حملوں کی روک تھام کے لیے منظم حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا ہے حکومت جنگ کے متبادل دوسرے آپشن بھی اختیار کرے۔