اسرائیلی فوج کی جانب سے دو ہفتے قبل غزہ کی پٹی کے لیے امدادی سامان کےایک قافلے "فریڈم فلوٹیلا 3 ” کے ساتھ آنے والے غیرملکی امدادی کارکنوں میں سے سے پانچ کو رہا کر دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق اسرائیل سے رہائی پانے والے کارکنوں میں سویڈن ڈرور فائلر بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر زیر حراست کارکنوں کو ایک دو روز میں رہا کردیا جائے گا۔
خیال رہے کہ صہیونی فوجیوں نے یورپ سے آنے والے امدادی قافلے”فریڈم فلوٹیلا 3 ” کی امدادی کشتیوں کو جون کےآخر میں کھلے سمندر میں اس وقت روک لیا تھا جب وہ غزہ کی پٹی کا بحری محاصرہ توڑنے کے لیے آگے بڑھ رہے تھے۔ صہیونی فوجیوں نے امدادی جہازوں پر سوار تمام افراد کو یرغمال بنا لیا اور امدادی سامان کو لوٹ لیا گیا تھا۔ یرغمال بنائے گئےکئی امدادی کارکن تاحال اسرائیلی فوج کی قید میں ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
