• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

’’ آن لائن ڈیجیٹل گیم’’Gaza man‘‘ صہیونی لابی کی بھینٹ چڑھ گیا

ہفتہ 07-03-2015
in غزہ
0
plf gaza-man
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے ایک کمپیوٹر سافٹ ویئر انجینیر نے حال ہی میں بچوں کے لیے ایک آن لائن ڈی جیٹل گیم متعارف کرائی ہے جس کی نہایت تیزی سے بڑھتی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے صہیونیوں کا دماغ خراب ہوگیا اور انہوں نے پوری دنیا میں اس گیم کے خلاف ’منافقانہ‘ مہم شروع کردی، جس کے نتیجے میں چند ہی ایام میں گیم کو ’’گوگل‘‘ سے ہٹا دیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 27 سالہ فلسطینی نوجوان اسید محمد ماضی نے حال ہی میں Gaza Man کے نام سے ایک ڈی جیٹل گیم تیارکی تھی جسے تیاری کےبعد گوگل کے ’’ٹریڈ بلاگ‘‘ میں بھی لوڈ کیا گیا تھا جہاں بڑی تعداد میں اسے اندرون فلسطین اور بیرون ملک ڈائون لوڈ کیا جا رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق Google PLAY پر لوڈ کیے جانے کے بعد فلسطینی گیم کو صرف تین دن کے کم عرصے کے اندر ہی حذف کردیا گیا۔ یہ سب کچھ صہیونی ریاست کے میڈیا اور عالمی صہیونی لابی کے دبائو کا نتیجہ ہے جنہوں ںے گیم کے آن لائن آتے ہی آسمان سر پراٹھا لیا تھا۔

مرکزاطلاعات فلسطین سے گفتگو کرتے ہوئے ماضی نے بتایا کہ گوگل پرآن لائن ہونے کے صرف دو دنوں میں اس کی تیارہ کردہ گیم کی 8000 اپیلی کیشن کو ڈائون لوڈ کیا گیا۔ ڈائون لوڈ کرنے والوں میں 1000 اہم شخصیات بھی شامل تھیں۔

متبادل راستوں کی تلاش

اسید محمد ماضی نے بتایا کہ ان کے تکنیکی معاونین گیم کو دوبارہ آن لائن لانے کے لیے مختلف متبادل طریقوں پر غور کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اسے آن لائن الیکٹرونک مارکیٹ میں شامل کیا ہے وہاں سے یہ گیم ایک مخصوص رقم کی ادائیگی کے بعد ڈائون لوڈ کی جاسکے گی تاہم اس ابھی کام جاری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گوگل کی جانب سے باضابطہ طورپر ہمیں گیم کو حذف کیے جانے کے بارے میں مطلع کیا اور کہا یہ گیم گوگل کے آزادی پر مبنی اصولوں کے خلاف ہے اور اس میں نفرت اور تشدد کے مظاہر پراکسایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی سافٹ ویئر انجینیئر کی تیار کردہ ویڈیو گیم میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے ساتھ فلسطینی مزاحمت کاروں کی ایک فرضی لڑائی دکھائی گئی ہے۔ نتیتجۃ اس گیم میں فلسطینی مجاھدین صہیونی فوج کو شرمناک شکست سے دوچار کرتے ہیں۔

اسید ماضی کا کہنا تھا کہ ان کی تیار کردہ گیم سے فلسطینی عوام کے صہیونی دشمن کے خلاف مزاحمت کے جذبات کو مزید مہمیز ملے گی اور صہیونی ریاست کے ظلم کو آشکار کرنےکا ایک نیا راستہ بھی ملے گا۔ چونکہ یہ گیم عربی زبان میں تیار کی گئی ہے۔ اس لیے اسے زیادہ تر عرب ممالک ہی میں پذیرائی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ گوگل کے صفحات پر بڑی تعداد میں ایسی گیمیں اور نفرت پر مبنی مواد موجود ہے مگر چونکہ اس مواد کے خلاف صہیونی لابی سرگرم نہیں ہے۔ اس لیے گوگل نے اسے نہیں ہٹایا اور ایسی کئی گیمیں دھڑا دھڑ بک رہی ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.