سترہ بچوں سمیت متعدد فلسطینی خاندانوں نے گزشتہ روز نفح جیل میں موجود اپنے پیاروں سے ملاقات کی۔
ریڈکراس کی بین الاقومی کمیٹی کے معلوماتی افسر نصیر النجار نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ سترہ بچوں سمیت غزہ کے 84 شہریوں کو بسوں کے ذریعے شمالی غزہ کی ایریز کراسنگ لایا گیا، تاکہ ان کی اسرائیلی زندانوں میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کرائی جا سکے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ اور قیدی تحریک کی قیادت کے درمیان طے شدہ معاہدے کے تحت انتظامیہ نے چھے برسوں کے بعد قیدیوں کی اپنے خاندانوں سے دوبارہ ملاقات کی اجازت دیدی ۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
