• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

پُرامن مظاہرین پر صیہونی فوج کی فائرنگ، چار شہید، 700 زخمی

ہفتہ 21-04-2018
in غزہ
0
0Pala6318
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر حق واپسی کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم چار فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ شمالی غزہ میں جبالیا پناہ گزین کیمپ کےقریب ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے ’حق واپسی‘ کے لیے ریلی نکالی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر سیدھی گولیوں سے فائرنگ کی، آنسوگیس کا بے دریغ استعمال کیا اور دھاتی گولیوں سے بھی مظاہرین کو نشانہ بنایا۔

اشرف القدرہ کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 25 سالہ فلسطینی احمد نبیل ابو عقل سر میں گولی لگنے سے شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے دو دیگر فلسطینیوں کے سروں میں گولیاں لگی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج  کی فائرنگ سے ایک پندرہ سالہ بچہ محمدابراہیم ایوب، سعد عبدالمجید اور 24 سالہ احمد العثامنہ شہید ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہری کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم اس کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی 30 مارچ سے حچھ ہفتوں پر مشتمل حق واپسی کی تحریک جاری رکھے ہوئےہیں۔ اس تحریک کے دوران اب تک تین درجن فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔ فلسطینی ہرجمعہ کو مشرقی سرحد کی طرف مارچ کرتے ہیں۔ اس تحریک کا کل چوتھا جمعہ تھا۔ اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں 645 فلسطینی زخمی ہوئے۔ تیس مارچ کے بعد زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 4300 تک جا پہنچی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieپُرامن مظاہرین پر صیہونی فوج کی فائرنگ، چار شہید، 700 زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.