سرائیل کے ایک مقامی عبرانی ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ صیہونی فوج کے غزہ کی سرحد پر تعینات دستے انجیئرنگ بریگیڈ اور سدرن کمانڈ نے گزشتہ ہفتے کے آخری روزغزہ کی سرحد پر ایک صیہونی آبادیوں کی حفاظت کےلئے نئی دیوار کی تعمیر کا کام شروع کردیا ہے ۔
عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق نئی دیوارکی تعمیر کا مقصد غزہ کےاطراف میں موجود یہودی آباد کاروں کو فلسطینیوں کے راکٹوں سے تحفظ فراہم کرنا ہے ۔ٹی وی رپورٹمیں مزید یہ بھی دعوی کیا گیا ہےکہ دیوارکی تعمیر حفاظتی نقطہ نظر سے کی گئی ہےاور یہ ٹینک شکن راکٹوں کے حملوں سے یہودی آباد کاروں کو بچائے گی ۔اس دیوار کی لمبائی 900 میٹر ہوگی
اور اسکی تعمیر شاہراہ عام چونستیس کے متوازی تعمیر کی جائے گی۔ اس دیوار کو سڑک کے تحفظ کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔ دیوار کی تعمیر کے آغاز کے وقت ملٹری پولیس نے جو کہ اسرائیلی فوج کے ماتحت ہے،غزہ کے سرحدی علاقے کو کئی گھنٹے عام آمدورفت کے لیے بند کردیا تھا
قبل ازیں اسرائیل کے وزیراعظم بینجمین نیتن یاہو نے بھی کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دیوار کی تعمیر کی تصدیق کی ہے۔