غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی وزارت داخلہ اور بارڈر امور کے حکام کا کہنا ہے کہ کل سوموارکو غزہ کی بین الاقوامی گذرگاہ ’رفح‘ سے601 فلسطینی بیرون ملک روانہ ہوئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذژشتہ روز بیرون ملک سے 270 مسافر غزہ داخل ہوئے جب کہ 30 فلسطینیوں کو غزہ کی گذرگاہ سے واپس بھیج دیا گیا۔فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز 10 اقسام کے سامان سے لدے 56 ٹرکوں کو غزہ داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ ان میں سیمنٹ، لوہا، مچھلی اور بجلی کے سامان کے ٹرک بھی شامل تھے۔
رفح گذرگاہ مسلسل کل تیسرے روز بھی غزہ کے مسافروں کے بیرون ملک آمد ورفت کے لیے کھلی رہی۔
حال ہی میں اسلامی تحریک مزحمت ’حماس‘ کے وفد نے اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں مصری حکام سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے بعد دو بار رفح گذرگاہ کو کھولا گیا ہے۔