مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی بمباری کے نتیجے میں 150 مساجد جزوی طور پر شہید ہوئی ہیں جبکہ سیکڑوں مساجد کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ شمالی غزہ میں 11، غزہ سٹی میں 20، وسطی غزہ میں 10، خان یونس میں 17 اور جنوبی غزہ میں رفح کے مقام پر 2 مساجد کلی طور پر شہید کر دی گئیں۔
اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں نہ صرف مساجد اور دیگر مذاہب کی عبادت گاہیں نشانہ بنیں بلکہ قبرستان بھی محفوظ نہیں رہے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی بمباری میں 11 قبرستان، زکواۃ کمیٹی کے تین دفاتر، لڑکیوں اور لڑکوں کے کئی اسکول حتی کہ بس اڈوں پر بمباری کے نتیجے میں کئی بسیں بھی تباہ کر دی گئیں۔
