فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کا ناکارہ ہونے والا ایک میزائل شہر کےشمالی علاقے میں پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کم سے کم پچاس افراد زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کے روز شمالی غزہ میں بیت لاھیا کےمقام پر پیش آیا جس کے نتیجے میں کم سے کم پچاس افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کو معمولی زخم آئے ہیں جبکہ بعض کودرمیانے اور بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق جائے وقوعہ پرایک زور دار دھماکے کے بعد دھوئیں کے بادل فضاء میں بلند ہونا شروع ہوئے۔
فلسطنی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں دھماکےسے پٹھنے والا میزائل پچھلے سال مسلط کی گئی اسرائیلی جنگ کے دوران ’’ایف 16 ‘‘ جنگی طیارے سے گرایا گیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
