غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات)Â اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کے دوران فلسطینی کشتی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 50 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
Â
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی یہ ساتویں فلسطینی کوشش تھی۔
اسرائیلی نیول فورس کی جنگی کشتیوں نے احتجاجا سمندر میں داخل ہونے الی فلسطینی کشتی پر فائرنگ کی۔ شمالی غزہ میں پیش آنے والے اس واقعے کے نتیجے میں 49 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ، صوتی بم اور براہ راست گولیاں چلائیں جن کے نتیجے میں پچاس فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ان میں سے10 فلسطینیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں ساحل پر جمع ہونے والے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔
ادھر غزہ کے شمالی ساحلی علاقے میں 50 فلسطینی گاڑیوں کا ایک کاررواں فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے حق واپسی احتجاجی ریلی میں شریک ہوا۔