• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

واپسی مارچ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہوگئی

جمعرات 03-05-2018
in غزہ
0
0Pala10837
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مشرقی غزہ میں زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کے بعد 30 مارچ سے جاری اسرائیلی فوج کے تشدد سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  چند روز قبل اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 19 سالہ نوجوان انس شوقی ابو عصر آج جمعرات کو غزہ کے ایک اسپتال میں دم توڑ گیا۔

ابو عصر کی شہادت کے بعد 30 مارچ سے جاری تحریک حق واپسی کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔ شہداء میں سے پانچ کے جسد خاکی اسرائیلی فوج نے اپنی تحویل میں لے رکھے ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطین میں 30 مارچ کو شروع ہونے والی ’حق واپسی‘ تحریک چھ ہفتوں تک جاری رہے۔ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں غزہ میں 50 مظاہرین شہید اور چھ ہزار سے زائد خمی ہو چکے ہیں۔

فلسطینیوں نے تیس مارچ کو یوم الارض کے موقع پر گرینڈ واپسی مارچ کا سلسلہ شروع کیا تھا اور اسرائیلی فوج کی بربریت کے باوجود اسے چودہ مئی تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جو اسرائیل کے ناجائز وجود کے قیام کا دن ہے۔

چودہ مئی انیس سو اڑتالیس کو برطانوی سامراج کی سازش کے تحت فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کی ناجائز حکومت کا قیام عمل میں آیا تھا جسے فلسطینی عوام یوم نکبت قرار دیتے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.