• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں 45 بچوں کی شہادت

جمعہ 18-07-2014
in غزہ
0
plf kids
0
SHARES
0
VIEWS

بچوں کے دفاع کے لیے سرگرم عالمی ادارے کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آٹھ جولائی سے 18 جولائی تک دس روز کے دوران فلسطینی شہر غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں کم سے کم 45 بچے شہید ہوگئے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ادارے کے ڈائریکٹر رفعت قسیس نے میڈیا کو بتایا کہ صہیونی فوج دانستہ طور پر ایسے مقامات وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے بموں سے حملے کرتی ہے جہاں خواتین، بچوں اور عام شہریوں کی تعداد سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صہیونی فوج کے غزہ پر حملوں کے دس روز میں پینتالیس کم سن بچے مارے گئے ہیں۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے صہیونی فوج اور اسرائیلی ریاست کی فلسطینیوں کے خلاف جارحانہ پالیسی کی شدید مذمت کی اور بچوں کے قتل عام کو عالمی انسانی حقوق کی اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی قانون شہری آبادی میں بم برسانے کی قطعی اجازت نہیں دیتا چاہے وہاں پر کتنا ہی کوئی سنگین نوعیت کا مجرم بھی موجود ہو۔

خیال رہے کہ آٹھ جولائی سے جاری اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں اب تک اڑھائی سو فلسطینی شہید اور 1800 زخمی ہوچکے ہیں۔ شہداء اور زخمیوں کی اکثریت عام شہریوں پر مشتمل ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.