(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کا علاقہ غزہ کی پٹی اسرائیلی پابندیوں، مصری حکومت کی انتقامی پالیسیوں اور فلسطینی اتھارٹی کی لاپرواہی کے نتیجے میں بجلی کے بدترین بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ غزہ کی پٹی کو 400 میگاواٹ بجلی کی یومیہ ضرورت ہے جب کہ انہیں 100میگاواٹ
بجلی بھی میسر نہیں ہے۔
ایسے حالات میں مقامی شہریوں اور انسانی فلاح وبہبود کے لیے کام کرنے والے شہریوں نے ’’4444‘‘ کے نام سے ایک نئی مہم شروع کی ہے، جس کے تحت غزہ کے 4444 غریب گھرانوں میں عارضی طور پر روشنی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نادار شہریوں کے گھروں میں ایمرجنسی روشنی کے اہتمام کے لیے بجلی پر چارج ہونے والی لائیٹس لگائی جا رہی ہیں جو بجلی کی عدم موجودگی میں بھی کچھ دیر روشنی کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔
مقامی سطح پر اس منفرد مہم کو غیرمعمولی پذیرائی ملی ہے اور شہری عوامی ریلیف کی اس منفرد سرگرمی پرمہم کے منتظمین کو دعائیں دے رہے ہیں۔