• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 7 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ کے 4000 شہری مصری پابندیوں کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں

منگل 22-12-2015
in غزہ
0
pales00200003
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مصر کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ ’’رفح‘‘ کی بندش کے باعث کم سے کم چار ہزار فلسطینی مریض بیرون ملک علاج کی سہولت نہ ملنے کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔دوسری جانب فلسطینی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح گذرگاہ کی بندش کے باعث ہزاروں فلسطینی مریض علاج سے محروم ہیں۔ وزارت داخلہ نے قاہرہ حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ رفح گذرگاہ کو ہنگامی بنیادوں پر کھولے تاکے امراض میں مبتلا فلسطینیوں کو بیرون ملک علاج کی سہولت مہیا کی جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے رفح گذرگاہ کے قریب ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مصری حکومت رفح گذرگاہ کو فوری طورپر کھولنے کا اہتمام کرے کیونکہ تاکہ غزہ کے ہزاروں مریضوں کو بیرون ملک علاج کی سہولت کا موقع دیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ مصری حکومت فلسطینی مریضوں کی اموات کا موجب بنے۔ مصری حکومت کی پالیسی کی نتیجے میں غزہ کی پٹی میں کے شہریوں کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایک عرب اور مسلمان برادر ملک کی حیثیت سے قاہرہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینیوں کی مشکلات کم کرنے میں مدد فراہم کرے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں ادویہ کی 30 فی صد قلت ہے جب کہ بعض اہم نوعیت کی ادویات بالکل ختم ہوچکی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی ایک جانب اسرائیل کے محاصرے کا شکار ہے جب کہ دوسری جانب مصری حکومت کی طرف سے بھی رفح گذرگاہ کو بند کردیا گیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغزہ کے 4000 شہری مصری پابندیوں کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.