غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں سرحد پر احتجاج کرنے والے تین فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ایک بیان میں بتایا کی غزہ کی سرحد پر جمعہ کو احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں 24 سالہ محمود اکرم محمد ابو سمعان سر میں لگنے سے شہید ہوگیا۔ یہ واقعہ مشرقی غزہ میں پیش آیا۔ترجمان نے ‘اے ایف پی’ کو بتایا کہ سمان کے پیٹ اور سینے میں بھی گولیاں لگیں جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئیں۔
ایک دوسری کارروائی میں جمعہ کوÂ 12سالہ حافظ فارس السرساوی اور 20 سالہ حسین فتحی الرقب سینے میں گولی لگنے سے شہید ہوگئے۔ صیہونی فوج کی جمعہ کے روز مشرقی غزہ کی سرحد پر جمع ہونے والے مظاہرین پر فائرنگ سے 380 افراد زخمی ہوئے۔
ادھر ہفتے کو علی الصباح اسرائیلی جنگی طیاروں نے مشرقی غزہ کی پٹی پر بم بارتاہم اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ جمعہ کی شام غزہ کی مشرقی سرحد پر احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں، صوتی بموں کا استعمال کیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق قابض صیہونی فوج نے مظاہروں کے جواب میں غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ”حماس“ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔