رپورٹ کے مطابق تازہ واقعہ جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب فلسطینی شہریوں نے مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کے دفاع میں ایک ریلی نکالی۔ یہ ریلی اسرائیلی فوج کی حفاظتی باڑ سے کئی سو میٹر دو تھی مگرقابض فوجیوں نے اس کے باوجود مظاہرین پراندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم دو بچے شہید اور چار افراد زخمی ہوئےہیں۔
غزہ وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی ریلی پر فائرنگ سے تیرہ سالہ مروان ھشام بربخ نامی بچہ شہید اور پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تو ایک پندرہ سالہ خلیل عمر عثمان بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ دیگر زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ ان میں سے بعض کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔