مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عرب ۔ فلسطین فرینڈشپ کمیٹی کے مندوب ناصر الحلو نے بتایا کہ اومانی فلاحی ادارے کی طرف سے غزہ کی پٹی میں بے گھر افراد کے لیے تین سوموبائل مکانات کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے بتایا یہ کہ مکانات فلسطینی وزارت محنت اور عرب فلسطین فرینڈشپ کمیٹی کے ذریعے مکانات سے محروم خاندانوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال یہ ایک عارضی منصوبہ ہے جس کا مقصد شہریوں کو پکے مکانات کی تیاری تک عارضی شیلٹرز کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ناصر الحلو نے بتایا کہ اومانی ادارے کی طرف سے فراہم کردہ شیلٹرز نما مکان تین 11 میٹر لمبا ہے جس کے ساتھ 3 میٹر کا ایک برآمدہ بھی ہے۔ اس کے علاوہ موبائل مکان میں ایک کچن اور دو باتھ روم بھی شامل ہیں۔ اس شیلٹر کی خصوصیت یہ ہے کہ اسے کسی بھی وقت کہیں بھی لے جایا جاسکتا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین