• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

فلاحی ادارے کے مرکز پر اسرائیلی بمباری، 3 معذوروں سمیت 6 فلسطینی شہید

اتوار 13-07-2014
in غزہ
0
plf 12-07-09-
0
SHARES
0
VIEWS

 

 

 

فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں معذور افراد کی کفالت میں سرگرم ایک مقامی ادارے کے مرکز پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں 3 معذور بچیوں سمیت کم سے کم 6 شہری شہید اور ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔ بمباری سے فلاحی ادارے کی عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں ایک فیلڈ آبزرویٹر نے میڈیا کو بتایا کہ صہیونی فوج نے ہفتے کو علی الصباح بیت لاھیا کے مقام پر”مبرۃ فلسطین فاؤنڈیشن” کے مرکز پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 معذور بچیاں اور 3 دیگر افراد شہید ہو گئے جبکہ بمباری میں ادارے کی نگراں خاتون بھی شدید زخمی ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں مساجد اور فلاحی اداروں کے مراکز پر وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ رات گئے اسرائیلی فوج نے کئی مساجد اور فلاحی اداروں کے دفاتر کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

ادھر خان یونس میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے مرکزی رہ نما ’’یحییٰ السنوار‘‘ کا مکان مکمل طور پر زمین بوس ہو گیا تاہم گھر پر نہ ہونے کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

 

 

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.