• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 9 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

صہیونی بمباری سے غزہ میں زرعی فیکٹری تباہ، 3 لاکھ ڈالر کا نقصان

اتوار 03-01-2016
in غزہ
0
Video Still
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی محکمہ زراعت کے حکام نے بتایا ہے کہ ہفتے کی صبح اسرائیل کے جنگی طیاروں کے ذریعے غزہ کی پٹی میں کی گئی بمباری سے ایک زرعی فارم تباہ ہوگیا جس میں کم سے کم 3 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ بمباری سے بھاری مقدار میں میشنری تباہ کردی گئی ہے اور ایگری کلچرفیکٹری کا 70 فی صد حصہ مسمار کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر برائے مکینیکل لیبارٹری شاھر الریفی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے ہفتے کو علی الصباح مغربی غزہ میں المشتمل کے مقام پر ایک زرعی فیکٹری پر بم گرائے جس کے نتیجے میں فیکٹری کا 70 فی صد حصہ زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں کم سے کم تین لاکھ ڈالر کا زرعی شعبے کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

خیال رہے کہ ہفتے کو علی الصباح قابض صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں چار مقامات پر بم باری کی تھی جس کے نتیجے میں متعددد مکانات تباہ ہوگئے تھے تاہم بمباری سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے مغربی علاقے المشتل میں واقع ایک زرعی فیکٹری اور اس سے متصل فارم ہاؤس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فیکٹری تباہ ہوگئی اور وہاں پر رکھے ٹریکٹروں سمیت دیگر زرعی مشینوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

محکمہ زراعت کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ بمباری کا نشانہ بننے والی زرعی فیکٹری کی عمارت کا بیشتر حصہ تباہ ہوچکا ہے۔ بمباری کے نتیجے میں آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی بمباری سے غزہ میں زرعی فیکٹری تباہ، 3 لاکھ ڈالر کا نقصان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.