رپورٹ کے مطابق غزہ محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر برائے مکینیکل لیبارٹری شاھر الریفی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے ہفتے کو علی الصباح مغربی غزہ میں المشتمل کے مقام پر ایک زرعی فیکٹری پر بم گرائے جس کے نتیجے میں فیکٹری کا 70 فی صد حصہ زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں کم سے کم تین لاکھ ڈالر کا زرعی شعبے کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
خیال رہے کہ ہفتے کو علی الصباح قابض صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں چار مقامات پر بم باری کی تھی جس کے نتیجے میں متعددد مکانات تباہ ہوگئے تھے تاہم بمباری سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے مغربی علاقے المشتل میں واقع ایک زرعی فیکٹری اور اس سے متصل فارم ہاؤس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فیکٹری تباہ ہوگئی اور وہاں پر رکھے ٹریکٹروں سمیت دیگر زرعی مشینوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
محکمہ زراعت کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ بمباری کا نشانہ بننے والی زرعی فیکٹری کی عمارت کا بیشتر حصہ تباہ ہوچکا ہے۔ بمباری کے نتیجے میں آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔