• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

فریڈم فلوٹیلا 3 پرحملے کی صہیونی دھمکی امدادی اداروں کےخلاف اعلان جنگ قرار

بدھ 24-06-2015
in غزہ
0
plf threat
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں غزہ کی پٹی کے محصورین کے لیے امدادی قافلے "فریڈم فلوٹیلا 3 ” کی انتظامیہ نے امدادی جہازوں پر حملوں سے متعلق اسرائیلی حکومت کی دھمکیوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ صہیونی ریاست کی امدادی جہازوں پر شب خون مارنے کی دھمکیاں امدادی اداروں کے خلاف کھلا اعلان جنگ ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی ناکہ بندی توڑنے میں سرگرم امدادی ادارے "انسداد محاصرہ برائے غزہ” کے رکن انور الغربی نے ایتھن میں امدادی جہازوں کی غزہ کی جانب روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے امدادی قافلے”فریڈم فلوٹیلا 3 ” پرحملوں کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ ہم ان دھمکیوں کو انسانی حقوق کے اداروں اور امدادی کارکنوں کے خلاف کھلی ننگی جارحیت کا اعلان سمجھتے ہیں۔

الغربی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست کی گیڈر بھبکیوں سے امدادی اداروں کو محصورین غزہ کی امداد سے نہیں روکا جاسکتا۔ اسرائیل کچھ بھی کرلے ہم امدادی جہاز غزہ لے جانے کی آخری کوشش کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں امدادی ادارے کے کارکن کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کے محصورین کی مدد کرنا ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے اور اس مقصد کے لیے ہمیں امدادی قافلے بھیجنے کی مکمل آزادی حاصل ہے تاہم دوسری جانب صہیونی ریاست کی جانب سے امدادی قافلوں پرحملوں کا امکان موجود ہے کیونکہ صہیونی فوج کی جانب سے فریڈم فلوٹیلا تین کے جہازوں کو کھلے سمندر میں نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑںے کے لیے امدادی جہازوں کا قافلہ فریڈم فلوٹیلا 3 ایتھن سے غزہ کی جانب روانہ ہوچکا ہے۔ امدادی قافلے میں تیونس کے سابق صدر ڈاکٹر منصف المرزوقی سمیت سیکڑوں اہم عالمی شخصیات شامل ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.