اسرائیل کے عبرانی اخبار”ٹی وی 2 ” نے فوج کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فریڈم فلوٹیلا میں شامل بحری جہازوں کو کسی صورت میں غزہ کی طرف نہیں بڑھنے دیا جائے گا۔
عبرانی نیوز ویب پورٹل”روٹر” کے مطابق حکومت، بحریہ اور مسلح افواج کے دیگرشعبوں میں یورپ سے آنے والے امدادی جہازوں کو غزہ کی طرف نہ بڑھنے دینے پر اتفاق موجود ہے۔ اس سلسلے میں اسرائیلی فوج کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ پیش آئند ایام میں غزہ کی طرف آنے والے بین الاقوامی امدادی مشن کے تحت بحری جہازوں کو غزہ داخلے سے روکیں۔
دوسری جانب فریڈم فلوٹیلا 3 کی انتظامی کمیٹی کے ترجمان ادھم ابو سلمیہ نے اپنے ایک بیان میں اسرائیلی فوج کے اس دھمکی آمیز بیان کو صہیونی ریاست کی حکومت اور فوج دونوں کی بدمعاشی اور غنڈہ گردی قرارد یاہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی امدادی مشن کے تحت آنے والے امدادی جہازوں کو غزہ جانے سےروکنا عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
گذشتہ روز اسرائیلی کنیسٹ میں شامل عرب رکن پارلیمنٹ باسل غطاس نے وزیراعظم نیتن یاھو سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ غزہ کی پٹی کامحاصرہ توڑنے کے لیے آنے الے فریڈم فلوٹیلا 3 کے جہازوں کو راستے نہ روکے بلکہ انہیں منزل مقصود [غزہ] تک پہنچنے کی اجازت مہیا کرے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
