• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

فریڈم فلوٹیلا 3 کی جلد غزہ روانگی کی تیاری،امدادی کارکن پرعزم

پیر 15-06-2015
in غزہ
0
plf ready-to-arive
0
SHARES
1
VIEWS

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کا مسلط کردہ محاصرہ توڑںے کے لیے سرگرم عالمی امدادی اداروں نے "فریڈم فلوٹیلا 3 ” کی اگلے چند ایام میں غزہ کی پٹی کے لیے روانہ کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ فلوٹیلا اتحاد میں شامل تمام انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرانے میں سرگرم یورپی مہم کے چیئرمین مازن کحیل نے یونان کے شہر ایتھنز میں صحافیوں کو بتایا کہ حال ہی میں "فلوٹیلا” میں شامل گروپوں اور نمائندہ شخصیات کا اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے لیے امدادی سامان پر مشتمل بحری جہازوں کا قافلہ آئندہ چند ایام میں روانہ کردیا جائے گا۔ مازن نے بتایا کہ اس وقت کئی امدادی جہاز ایھتنز پہنچ چکے ہیں اور مزید بھی آ رہے ہیں۔ ان کی غزہ کی پٹی کے لیے سمندری راستے سے روانگی کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس بات "فریڈم فلوٹیلا 3 ” میں ایک سو سے زائد عالمی شخصیات، صحافی، سماجی کارکن، انسانی حقوق کے مندوبین، ارکان پارلیمنٹ اور سیاست دان شامل ہوں گے۔ مازن کحیل کا کہنا تھا کہ ایتھنز میں منتظمین کے اجلاس میں فریڈم فلوٹیلا کے راستے میں حائل مشکلات بالخصوص صہیونی فوج کی جانب سے ممکنہ جارحیت پربھی غور کیا گیا۔ اجلاس کے تمام شرکاء نے ہرصورت میں امدادی جہاز غزہ لے جانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ صہیونی جارحیت کا چیلنج قبول کرتے ہوئے امدادی جہازوں کو غزہ کی پٹی کےمحصورین تک لے جانے کی پوری کوشش کریں گے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.