مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یورپی مہم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘‘فریڈم فلوٹیلا اتحاد‘‘ نے اس سال پہلا امدادی قافلہ سویڈن سے سمندر کے راستے غزہ روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سویڈن میں ’’فریڈم فلوٹیلا 3 ‘‘ کی تیاریاں اب آخری مراحل میں ہیں۔ رواں موسم گرما میں یہ قافلہ غزہ کی جانب عازم سفرہوجائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ناروے اور سویڈن کا ایک مشترکہ بحری جہاز 10 مئی کو آبنائے ’’گوٹنبرگ ایٹوبوری‘‘ روانہ ہوچکا ہے جہاں سے سویڈن کے مزید بحری جہاز بھی اس میں شامل ہوں گے۔ وہاں سے یہ جیاز ’’ھلسنجبورگ‘‘ بندرگاہ پر اکھٹے ہوں گے جہاں سے ’’فریڈم فلوٹیلا 3 ‘‘ کے نام کے ساتھ غزہ کی پٹی کی طرف روانہ ہوجائیں گے۔
سویڈن سے روانگی کے بعد ان کی اگلی منزل ’’مالمو‘‘ بندرگاہ ہو گی۔ وہاں سے امدادی جہاز پانچ ہزار کلو میٹر کا سفر طے کرکے ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن کے ساحل پرپہنچیں گے اور پھربحر متوسط میں داخل ہوں گے۔
خیال رہے کہ ’فریڈم فلوٹیلا 3 ‘کو مئی 2010 ء میں غزہ کی پٹی بھیجے گئے’’فریڈم فلوٹیلا‘‘ کی یاد میں بھیجا جا رہا ہے۔ سنہ 2010 ء میں غزہ کا محاصرہ توڑںے کے لیے آنے والے ان بحری جہازوں پر اسرائیل نے کھلے سمندر میں حملہ کرکے قافلے میں شامل ترک بحری جہاز میں سوار نو رضاکاروں کو شہید اور 50 کو زخمی کردیا تھا۔ صہیونی فوجیوں نےتمام امدادی جہازوں کا سامان لوٹ لیا تھا اور قافلے میں شامل چھ سو سے زاید انسانی حقوق کارکنوں کو یرغمال بنایا گیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین