• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

’’فریڈم فلوٹیلا 3‘‘ غزہ روانہ کرنے کے انتظامات کا آغاز!

جمعہ 01-05-2015
in غزہ
0
plf start-arrangement
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کے لیے سرگرم بین الاقوامی مہم نے رواں سال محاصرین غزہ کے لیے امدادی بحری قافلے’’فریڈم فلوٹیلا 3 ‘‘ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ امدادی بحری جہاز رواں اگلے ماہ غزہ کی پٹی کے لیے روانہ ہوں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے سرگرم بین الاقوامی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر اور رابطہ کار زاھر بیراوی نے بتایا کہ فریڈم فلوٹیلا 3 کے لیے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا ایک اہم اجلاس 16 اور 17 مئی کو یونان میں ہوگا جس میں کئی اہم بین الاقوامی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ اجلاس میں فریڈم فلوٹیلا 3 کی روانگی کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس میں فریڈم فلوٹیلا کی روانگی کی تاریخ کا اعلان کیاجائے گا اور یہ بھی طے کیا جائے گا کہ آیا عالمی امدادی جہاز کہاں جمع ہوں گے اور کہاں سے ان کی روانگی ہوگی۔

 زاھر بیراوی کا کہنا تھا کہ اس سے قبل جب بھی غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کی گئی تو صہیونی حکومت کی جانب سے اس میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں لیکن اب کی بارہ وہ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اسرائیل پر دبائو ڈالے تاکہ امدادی جہازوں کو غزہ پہنچنے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔

ایک سوال کےجواب میں البیراوی کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کے لیے تین بڑے بحری جہاز امدادی سامان لے جانے کی تیاری کررہے ہیں۔ ان جہازوں کے ہمراہ کئی اہم عالمی سیاسی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ ان میں سابق تیونسی صدر ڈاکٹر منصف المرزوقی بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سنہ 2010 ء میں پہلا فریڈم فلوٹیلا غزہ کی پٹی کی جانب روانہ ہوا تھا۔ قابض صہیونی فوجیوں نے جارحیت کا مظاہرہ کرتےہوئے عالمی امدادی جہازوں کو کھلے سمندر میں حملے کا نشانہ بنا کر ان میں سوار ترکی کے نو امدادی کارکنوں کو شہید اور پچاس کو زخمی کردیا تھا۔ صہیونی فوج نے تمام امدادی سامان لوٹ لیا تھا اور قافلے میں شامل چھ سو سے زاید امدادی کارکنوں کو یرغمال بنالیا گیا تھا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.