• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

فرانسیسی ڈاکٹروں کا دورہ غزہ،25 مریضوں کی کامیاب سرجری

بدھ 19-03-2014
in غزہ
0
plf surgery
0
SHARES
2
VIEWS

 

یورپی ملک فرانس سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے فلسطینی شہر غزہ کی پٹی کا اپنا ایک ہفتے کا دورہ مکمل کر لیا ہے۔فرانسیسی ڈاکٹروں نے ایک ہفتے کے قیام کے دوران غزہ کے 25 مریضوں کے کامیاب آپریشن کیے۔

یورپی ڈاکٹروں کی قیادت فرانس کے ڈاکٹر کریسٹوف اپرلین کر رہے تھے۔ انہوں نے مریضوں کی تمام کامیاب سرجری کی کارروائیاں غزہ کے الشفاء اسپتال میں مکمل کیں۔ بعض مریضوں کے ہاتھوں کے ریشے ناکارہ ہو گئے تھے۔ انہیں آپریشن کی مدد سے ٹھیک کیا گیا ہے۔

وفد کے فلسطینی معاون اور "فلسطین چائلڈ ریلیف ارگنائیزیشن” کے رکن سہیل فلیفل نے میڈیا کو بتایا کہ فرانسیسی ڈاکٹروں کی جانب سے غزہ کی پٹی میں مریضوں کی کامیاب سرجری پہلی مرتبہ نہیں کی گئی بلکہ ماضی میں بھی فرانس کے طبی ماہرین مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی مریضوں کی مفت طبی مدد کرتے رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سہیل فلیفل کا کہنا تھا کہ فرانسیسی ماہرین نہ صرف مریضوں کے خود آپریشن کرتے رہے بلکہ انہوں اسپتال میں مستقل فرائض انجام دینے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور عملے کے دیگر ارکان کی بھی رہ نمائی کی اور انہیں پیشہ وارانہ امور میں معاونت بہم پہنچائی ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.