• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 16 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ میں امدادی سرگرمیاں معطل ہونے کا خدشہ، اقوام متحدہ کا انتباہ

اقوام متحدہ کی اس انتباہی صدا کو دنیا کو سننا ہوگا، کیونکہ اگر غزہ میں امداد بند ہو گئی تو یہ انسانیت کی مکمل شکست ہوگی۔

منگل 10-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
فلسطینی مزدوروں پر صیہونی مظالم بند کرائے جائیں: حماس کا مطالبہ
0
SHARES
17
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی مظلوم اور محصور سرزمین پر ایک اور انسانی بحران کا سایہ منڈلا رہا ہے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اور مؤثر حل نہ نکالا گیا تو آئندہ چند دنوں میں غزہ میں تمام امدادی سرگرمیاں مکمل طور پر رک سکتی ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان فرحان حق نے اپنی تازہ بریفنگ میں گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں ایندھن کے ذخائر انتہائی کم ہو چکے ہیں، جس سے بنیادی سہولیات اور انسانی امدادی کارروائیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ نے بارہا ایندھن کے ذخائر تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی تا کہ امدادی نظام کو بچایا جاسکے لیکن قابض صہیونی حکومت نے ہر بار ان کوششوں کو مسترد کر دیا۔

فرحان حق نے اقوام متحدہ کے اس مستقل موقف کو دہرایا کہ غزہ میں فوری، مستقل اور پائیدار جنگ بندی کی اشد ضرورت ہے، تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے اور امدادی سامان کو بلاتعطل غزہ پہنچنے دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کو ان خبروں پر بھی شدید تشویش ہے جن میں بین الاقوامی پانیوں میں امدادی بحری جہازوں کی راہ روکنے کی کوششوں کا ذکر ہے۔ ایسی حرکتیں نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں بلکہ انسانیت کے نام پر اٹھنے والی ہر کوشش کو بھی کچلنے کے مترادف ہیں۔

غزہ اس وقت تاریخ کے ایک ایسےسیاہ باب سے گزر رہا ہےجہاں قابض صہیونی حکومت کی جانب سے جاری نسل کشی، محاصرے، بمباری اور انسانی امداد کی راہ میں مسلسل رکاوٹوں نے اس بستی کو قحط، پیاس اور بیماریوں کی وادی میں دھکیل دیا ہے۔ ہر دن، ہر گھنٹہ فلسطینی بچوں، خواتین، بوڑھوں اور مریضوں پر ایک نئے زخم کا اضافہ کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی اس انتباہی صدا کو دنیا کو سننا ہوگا، کیونکہ اگر غزہ میں امداد بند ہو گئی تو یہ انسانیت کی مکمل شکست ہوگی۔

Tags: اسرائیلاسرائیلیاقوام متحدہصہیونی فوجصیہونیغزہفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.