فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ ایوان صنعت وتجارت کےڈائریکٹر تعلقات عامہ ماھر الطباع نے کہا کہ ایک سال کے دوران غزہ کی پٹی کے دو ہزار تاجروں کے سفری اجازت نامے منسوخ کیے گئے۔
اس کے علاوہ صہیونی انتظامیہ نے 2016ء کے اوائل سے اب تک غزہ کے اندر کام کرنے والی 200 تجارتی کمپنیوں پرپابندیاں عاید کیں۔ اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے پابندیاں عاید کیے جانے کے باعث 200 مقامی کمپنیاں غزہ کے باہر سے تجارتی سامان لانے سے محروم ہیں۔
ماہر الطباع نے کہا کہ اسرائیلی پابندیوں کے Â نتیجے میں غزہ کی مقامی صنعت کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ غرب اردن کے شہروں اور بیرون ملک سے خال مال حاصل نہ کرپانے کے باعث غزہ میں کیمیائی سامان، فرنیچر اور پالاسٹک کے کارخانے یاتو بند پڑے ہیں یا ان میں برائے نام کام ہو رہا ہے۔