• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

ترکی فلسطینی شہداء کے 2000 خاندانوں کی کفالت کرے گا

منگل 30-12-2014
in غزہ
0
plf 2000
0
SHARES
0
VIEWS

ترکی کی حکومت نے رواں سال جولائی اور اگست میں غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے 2000 خاندانوں کی فی خاندان 100 ڈالر کی امداد سے کفالت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ترکی کی جانب سے فلسطینی شہداء کے خاندانوں کی کفالت کا اعلان فلسطینی وزارت برائے سماجی امور کے ساتھ تعاون کے ایک سمجھوتے کے تحت کیا گیا ہے۔ ترک حکومت ہلال احمر ترکی کے توسط سے غزہ کی پٹی کے شہداء کے 200 یتیم بچوں کی کفالت کرے گی۔

فلسطینی سیکرٹری برائے سماجی امور ڈاکٹر یوسف ابراہیم اور ترکی کی ہلال احمر کےغزہ کی پٹی کے لیے ڈائریکٹر اردا ترھان نے مشترکہ تعاون کے پروٹوکول پر دستخط کیے۔

ترک حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر یوسف ابراہیم کا کہنا تھا کہ ترکی غزہ کی پٹی کے 18 سال سے کم عمر کے 2000 یتیم بچوں کی کفالت کرے گا اور انہیں فی کس ماہانہ 400 شیکل یا ایک سو تین ڈالر معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

انہوں نے ترک حکومت کی جانب سے غزہ کے جنگ سے متاثرہ خاندانوں کی کفالت کرنے کے اعلان پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ترکی کے اس اقدام کو دوسرے مسلمان ممالک بھی اپنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کفالت پروگرام کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں شہریوں کو اپنی مشکلات کے حل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.