مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی قومی عبوری حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ عرب ممالک کی مالیاتی کمیٹی کا حال ہی میں ایک اجلاس کویت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کویت کے مندوبین نے بھی شرکت کی۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ کویت کی جانب سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں تباہ ہونے والے 1500 مکانات کی تعمیر کے لیے 75 ملین ڈالر کی رقم ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
فلسطینی حکومت کا کہنا ہے کہ قطر کی طرف سے ملنے والی امداد سے غزہ کی پٹی کے شمالا جنوبا پائپ لائن بچھانے پر 60 ملین ڈالر، دیہی ترقی اور انفرااسٹرکچر کے لیے 35 ملین ڈالر، تجارتی زرعی مراکز کی بحالی پر 15 ملین ڈالر اور صحت وتعلیم کے شعبوں میں سات ملین ڈالر کی رقم خرچ کی جائے گی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین