فلسطینی وزارت خزانہ نے غزہ کی پٹی کے تمام ملازمین کے لیے عیدالفطر سے قبل 200 ڈالر فی کس جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فلسطینی سیکرٹری خزانہ یوسف الکیالی کا ہنا ہے کہ تمام ملازمین کو رقوم آج منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے ادا کی جائیں گی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سیکرٹری خزانہ یوسف الکیالی نےسماجی رابطے کی ویب سائیٹ”فیس بک” پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کے تمام ملازمین کی بروقت تنخواہوں کی ادائیگی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ کے تمام ملازمین کی تنخواہیں انہیں عیدالفطر سے قبل ہی ادا کردی جائیں گی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
