• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

مصر:جنرل طنطاوی کی غزہ کو 20ہزار ٹن خام تیل فوری فراہم کرنے کی ہدایت

جمعہ 08-06-2012
in غزہ
0
plf 20_thousand
0
SHARES
0
VIEWS

plf 20_thousand

مصر کی مقتدر عسکری کونسل کے سربراہ فیلڈ مارشل جنرل محمد حسین طنطاوی نے قاہرہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے لیے بیس ہزار ٹن خام تیل کی فراہمی کو فوری یقینی بنائیں۔

انہوں نے حکم دیا کہ آبنائے سویز سمیت جس جگہ بھی پٹرول اور ڈیزل سے لدے آئل ٹینکرغزہ کی پٹی کے لیے جانا چاہتے ہیں ان کے راستے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جنرل محمد حسین طنطاوی نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں توانائی کے بحران پر جلد قابو پانے کے لیے شہر کو بیس ہزار ٹن تیل کی فراہمی کی فوری ضرورت ہے۔ فلسطینی حکام غزہ کی پٹی میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے غزہ کی حکومت کی مدد کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوکہ خود مصر کو بھی تیل کی قلت کا سامنا ہے تاہم قاہرہ حکومت غزہ کی پٹی میں شہریوں کی مشکلات دور کرنے کے لیے اپنی جانب سے دل کھول کران کی مدد کرے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ غزہ کی پٹی کے لیے تیل لے کرآنے والے بیرونی قافلوں کو نہ روکا جائے۔ خیال رہے کہ مصری فیلڈ مارشل جنرل محمد حسین طنطاوی کی جانب سے غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد کی ہدایت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری جانب غزہ کی پٹی میں مرکزی پاور اسٹیشن کی انتظامیہ نے آٹھ خبردار کیا تھا کہ ان کے پاس پاور اسٹیشن سے بجلی پیدا کرنے کے لیے صرف آٹھ گھنٹے کا ایندھن موجود ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.