مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں فوجی غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارے گئے جھڑپوں میں کم سے کم بیس فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مقرب سمجھے جانے والے عبرانی اخبار”یدیعوت احرونوت” نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مجاھدین کے حملے میں ہلاک ہونے والے فوجی افسروں کی شناخت 26 سالہ ڈیمنٹری لیوٹاس اور 23 سالہ ونٹن کوھین کے ناموں سے کی گئی ہے۔ دنوں امرڈ بریگیڈ کے عہدیدار بتائے جاتے ہیں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپوں میں مزید دو فوجی افسروں کی ہلاکت کے بعد مجموعی طور پر 29 فوجی ہلاک اور 200 زخمی ہو چکے ہیں۔ زخمی صہیونی فوجیوں کو اسرائیل کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے، جن میں سے بعض کی حالت خطرناک بیان کی جاتی ہے۔