• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں اسرائیلی بربریت، شہداء کی تعداد 1980 ہوگئی

اتوار 17-08-2014
in غزہ
0
plf 1980
0
SHARES
0
VIEWS

 

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں وسط جولائی کے بعد سے اگست کے پہلے ہفتے تک جاری رہنے والی وحشیانہ کارروائی اور بربریت کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 1980 تک جا پہنچی ہے جبکہ 10 ہزار 196 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ وزارت صحت کے ترجمان نے اسرائیلی جارحیت میں شہداء کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے متعدد فلسطینی گذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے جس کے بعد اب تک شہداء کی مجموعی تعداد انیس سو اسی تک جا پہنچی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر اشرف القدرہ نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری کے دوران جن شہداء کو سپرد خاک کیا گیا ان کے بارے میں مفصل معلومات جمع نہیں کی جاسکیں ہیں کیونکہ بمباری کے خوف سے شہداء کو جلد بازی میں سپرد خاک کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وحشیانہ بمباری سے مکانات کے ملبے تلے اب بھی شہداء کے جسد خاکی ہوسکتے ہیں۔

ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ شہداء میں 470 بچے، 343 خواتین، 88 معمر افراد اور ایک اطالوی صحافی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 3084 بچے، 1970 خواتین اور 368 عمر رسیدہ افراد شامل ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.