مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مصری فوج کے ترجمان محمد سمیر نے بتایا کہ جنوبی غزہ میں رفح کے مقام پر مصری فوج نے فروری اور مارچ کے مہینوں میں 194 سرنگیں مسمار کی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مسمار کی گئی سرنگوں میں دو نہایت اہمیت کی حامل تھیں جن ڈیڑھ میٹر چوڑی اور 15 میٹر زمین میں گہری تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان میں سے ایک سرنگ کی لمبائی ایک ہزار میٹرتھی، جس میں ٹیلیفون، ٹیلی ویژ اور بلی کی تاریں بھی بچھائی گئی تھیں۔ مسمار کی گئی سرنگوں میں سے ایک سرنگ کو سات مقامات تک لے جایا گیا تھا جبکہ دو سرنگوں کو گھروں کے اندر سے راستہ فراہم کیا گیا تھا۔ ایک سرنگ سے فوجی وردیاں، وائر لیس فون، پستول، الیکٹرک آری اور مجموعی طورپر 1100 کلو گرام دھماکہ خیز مواد بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
