• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ پر صہیونی جارحیت کے خلاف احتجاج کرنے والے 16 فلسطینی گرفتار

ہفتہ 19-07-2014
in غزہ
0
plf protest
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت کے خلاف فلسطین بھر میں صہیونی ریاست کے خلاف احتجاج مظاہرے جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقے حیفا میں غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 16 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حیفا میں جرمن کالونی میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور سماجی انجمنوں کی اپیل پر آج ہفتے کو ایک بڑی ریلی کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہزاروں شہریون نے شرکت کی۔ اسرائیلی پولیس اور اسپیشل فورس کے دستوں نے ریلی کو گھیر کر مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور ریلی کا انتظام کرنے والے سولہ سماجی کارکنوں کو حراست میں لے کر حراستی مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

صہیونی فوج اور پولیس کا کہنا ہے کہ حیفا میں احتجاجی مظاہرے کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تھی جس انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔

مظاہرے کے منتظمیں نے صہیونی فوج کی اس حیلہ سازی کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ صہیونی پولیس اور فوج دانستہ طور پر فلسطینی شہریوں کے آزادی اطہار رائے پر پابندی لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ احتجاجی ریلی پر اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے وحشیانہ تشدد کیا اور اشک آور گیس کے شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حراست میں لیے جانے والوں میں سہل ابو احمد، حول الیاس، یاسر شواھنہ، انیس الیاس، حسن صفدی، ساھر حریس، مارسل کیال، متعصم زیدان، خاتون رہ نما آلاء طھ، زکریا محارب، امیر جبارین اور امیر مرشی شامل ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.