• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیلی جارحیت سے غزہ میں 141 اسکول ملبے کے ڈھیر میں تبدیل

پیر 11-08-2014
in غزہ
0
plf schools
0
SHARES
10
VIEWS

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں وسط جولائی سے جاری اسرائیلی فوج کی ہولناک بمباری کے نتیجے میں جہاں بڑے پیمانے پر عام شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے وہیں کم سے کم 141 اسکول بھی ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیے گئے ہیں۔
 
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی وزارتِ تعلیم کے ایک بیان میں اسرائیلی بمباری سے اسکولوں اور تعلیمی اداروں کو ہونے والے نقصان کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں۔
 
بیان میں کہا گیا ہے کہ 12 جولائی سے 10 اگست تک اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں محکمہ تعلیم کے 19 ملازمین اور درجنوں شہید جبکہ سیکڑوں کی تعداد میں طلباء  زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ جب سے اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کا آغاز کیا ہے غزہ کے تمام اسکول، کالج، جامعات اور دیگر تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند ہیں۔
 
اسرائیلی بمباری کے دوران ہی غزہ میں تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان بھی کیا تاہم اب طلباء سے کہا گیا ہے کہ وہ  تین روزہ جنگ بندی کے دوران اپنے امتحانی نتائج کے حصول کے لیے متعلقہ تعلیمی اداروں سے رجوع کریں۔
 
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں سرکاری اسکولوں کے علاوہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے پناہ گزین” اونروا” کے زیرِ انتظام بھی کئی اسکول چل رہے ہیں۔ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اونروا کے زیرِ انتظام بھی کئی اسکول تباہ ہوئے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.