• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ پر اسرائیلی جارحیت، صنعت کو 106 ملین ڈالر کا نقصان

پیر 30-03-2015
in غزہ
0
plf 106-millions
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی وزارت صنعت وتجارت کی جانب سئ جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے سال کے وسط میں دو ماہ تک غزہ کی پٹی پر جاری رہنے والی اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں صنعتی شعبے کو 106 ملین ڈالر کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہونے والی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صنعت کے تمام ذیلی شعبے صہیونی فوج کی مسلط کی گئی وحشیانہ جنگ سے براہ راست یا بالواسطہ طورپر متاثر ہوئے ہیں۔ فوڈ کی صنعت کو 55.2 فی صد نقصان اٹھانا پڑا، تعمیراتی صنعت کو 14.2 ، پلاسٹک کی صنعت کو 7.7 ، معدنیات کےشعبے کو 6.9 ، کیمیکل فیکٹریوں کو 5.1 فی صد۔ ووڈ انڈسٹری کو 2.8 اور دیگر صنعتی شعبوں کو مجموعی طورپر 7.2 فی صد نقصان اٹھانا پڑا۔

رپورٹ کی تیاری میں اوقوام متحدہ کے ادارہ برائے صنعتی ترقی نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ کئی فلسطینی اور غیرملکی اداروں نے بھی غزہ کی پٹی میں صنعت کے شعبے کو اسرائیلی حملوں سے پہنچنے والے نقصان کے اعدادو شمار جمع کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

نقصان کی تفصیلات جمع کرنے والی کمیٹی کے سربراہ عبدالناصر عواد کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صنعت کا کوئی ایسا ایک شعبہ بھی نہیں جو صہیونی بمباری سے براہ راست ماثر نہ ہوا ہو۔ وہیکل انڈسٹری، انجینیرنگ، پروڈکشن، خام مال اور تیاری شدہ مصنوعات کو بھی تباہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ پچھلے سال جولائی اور اگست کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے زمینی، فضائی اور بحری اطراف سے کیے گئے حملوں میں 2311 معصوم فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوگئے تھے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.