• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں سابق حکومت کے ملازمین کو فی کس 1000 ڈالر دینے کا فیصلہ

پیر 06-10-2014
in غزہ
0
plf 1000each
0
SHARES
2
VIEWS

فلسطین میں اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” اور الفتح کے اشتراک سے قائم کی گئی مخلوط قومی حکومت نے غزہ کی پٹی میں اسماعیل ھنیہ کی سربراہی میں قائم پچھلی حکومت کے ملازمین کو فی کس 1000 ڈالر کی رقم تنخواہ کی مد میں ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ ایمپلائیز یونین  کے ترجمان محمد صیام نے اپنے ایک بیان میں میڈیا میں آنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ یونین نے ایک ہزار ڈالر کی رقم مسترد کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی حکومت کی جانب سے ایک ہزار ڈالر کی رقم ادا کرنے کا اعلان خوش آئند ہے۔ ایمپلائیز یونین نے تجویز کی مخالفت نہیں کی ہے۔

محمد صیام کا مزید کہنا تھا کہ غیرضروری طور پر اختلافات کی خبریں اچھال کر دراصل غزہ کی سابق حکومت کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی سے محروم کرنے کا ایک ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کی جانب سےایسی کوئی مخالفت سامنے نہیں آئی ہے۔

قبل ازیں فلسطینی وزیر انصاف سلیم السقا نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ قومی حکومت سنہ 2007ء سے اپریل 2014ء تک غزہ کی  پٹی میں حماس کی حکومت سے وابستہ تمام ملازمین کو فی کس 1000 ڈالر کی رقم ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں ‌نے کہا کہ قومی حکومت رواں ماہ کے آخر تک یہ رقم تمام ملازمین کو فراہم کر دے گی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.